روزنامچہ حدیث
  • با عظمت حاکم وہ ہے جس پر خواہشات حاکم نہ ہوں حضرت علی ع   الغرر والدرر
 
 

مریکہ نے اپنے ہاتھوں کو جنرل سلیمانی کے خون سے رنگین کیا ہے، سخت انتقام لیا جائے گا، شکیل حسینی


01/03/2020

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید سید شکیل حسینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت عراق میں انقلاب کی پہلی نوید ہے، عراق کے شہر بغداد میں امریکہ کی طرف سے حملہ عراق کی سالمیت پر حملہ ہے، عراق پر امریکہ کی فوجی یلغار دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امریکی دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی جھوٹ کی قلعی اس بات سے کھل جاتی ہے کہ امریکہ اس فورس کو نشانہ بنارہا ہے جس نے عراق سے داعش کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا، دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے داعش کو عراق اور شام کو نابود کرنے کے لئے تشکیل دیا تھا اور اس نے داعش کے ذریعہ کچھ اہداف حاصل بھی کرلئے لیکن وہ شام اور عراق کی حکومتوں کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔

شکیل حسینی کا کہنا تھا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ جنرل سلیمانی امام خیمنی اور مکتب اسلام کے تربیت یافتہ تھے، انہوں نے پوری زندگی راہ خدا میں جہاد کرتے ہوئے گزاری، جنہوں نے اپنے ہاتھوں کو جنرل سلیمانی کے خون سے رنگین کیا ہے ان سے سخت انتقام لیا جائے گا، رہبر معظم کا فرمان سچ ثابت ہوگا اور دشمن اسلام کو سخت  اذیت سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے شہید راہ حق مدافع حرم شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کی شہادت پر تین روز سوگ کا اعلان کیا ہے اور تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ امریکہ کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں۔